ونڈوز XP کی سپورٹ8اپریل 2014 کو ختم ہوجائیگی
ونڈوزXP بشمول ونڈوز XP پروفیشنل برائے ایمبیڈڈ سسٹمز اورآفس 2003کے لیے مائیکروسافٹ کی سپورٹ 8 اپریل 2014 کوختم ہوجائے گی جس کے بعد صارفین کسی قسم کے بھی نئے سیکیورٹی اپ ڈیٹس ، مفت یا پیڈمعاونتی سپورٹ آپشنز یا آن لائن مواد کی اپ ڈیٹس وصول نہیں کرسکیں گے ،
کراچی(دنیا بزنس ڈیسک)ونڈوز 8.1 جدیدکاروباری اداروں کیلئے نئے OS(آپریٹنگ سسٹم )کے طور پرمارکیٹ میں آئی ہے اوراس کوونڈوز7 کی طرح تیز رفتار ڈیزائن کیا گیاہے ۔مائیکروسافٹ پاکستان کے کنٹری منیجر عامر نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران کاروبار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے،نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 8.1 کیلئے جوش و خروش عروج پرپہنچ گیا ہے ،جنرل منیجر انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہین انشورنس محمدعمرزبیری نے کہا ہے کہ ونڈوز 8.1 بعض قابل ذکر خصوصیات کے ساتھ ونڈوز کمیونٹی کیلئے ایک تازہ اضافہ ہے ،ونڈوز 8.1 گزشتہ OS کے مقابلے میں بہترسرچ انٹرفیس فراہم کرتا ہے ۔