روئی کے بھاؤ6075تا6175روپے من ریکارڈ

روئی کے بھاؤ6075تا6175روپے من ریکارڈ

حیدرآباد کی روئی کے سب سے زیادہ بھاؤ 6ہزار175 روپے فی من رہے

کراچی(بزنس رپورٹر)مقامی کاٹن مارکیٹ میں بدھ کوروئی کے بھاؤ 6 ہزار 75 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من رہے ۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2013-14 کی 3 ہزار 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 75 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من پر بند ہوئے ۔ سانگھڑ کی روئی کی ایک ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 75 روپے سے 6 ہزار 150 روپے فی من رہے جبکہ حیدرآباد کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 100 روپے سے 6 ہزار 175 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے ۔علاوہ ازیں روئی کے آفیشل سپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام میں مندی رہی اور جمعرات کو روئی کے 37.324 کلو گرام کے بھاؤ میں 100 روپے اور 40 کلوگرام کے بھاؤمیں 108 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں