خیبر پی کے اربوں کی قیمتی لکڑی پڑے پڑے خراب ہونے لگی

خیبر پی کے اربوں کی قیمتی لکڑی پڑے پڑے خراب ہونے لگی

حکومت پابندی ہٹا دے تو قومی خزانہ کو چار ارب روپے کے نقصان سے بچایا جاسکتا ہے ، فیڈریشن آف ووڈاینڈبلڈنگ ورکرز

پشاور (آن لائن)خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی قیمتی لکڑ ی فروخت پر پابندی کی وجہ سے پڑے پڑے خراب ہورہی ہے ، پاکستان فیڈریشن آف ووڈاینڈبلڈنگ ورکرز کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اسلم عادل ،ایف ڈی سی ایمپلائز اینڈ لیبر یونین کے صدر وسیق الرحمان، عوامی لیبر یونین سائینو ہائیڈرو سی بی اے تربیلا ڈیم کے صدر اشفاق احمد،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم، جنرل سیکر ٹری محمد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاس پورے صوبہ کے اندر 84لاکھ مکعب فٹ قیمتی عمارتی لکڑی پڑی ہے لیکن حکومت کی طرف سے فروخت پر پابندی کے سبب خراب ہورہی ہے ،بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لکڑی کی مالیت اور افادیت میں پچاس سے ساٹھ فیصد کمی آگئی ہے ، اگر حکومت پابندی ہٹا دے تو قومی خزانہ کو چار ارب روپے کے نقصان سے بچایا جاسکتا ہے اور ہزاروں مزدوروں کوروزگار مل سکتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں