پاک قازقستان باکسنگ ڈویلپمنٹ کلینک کا آغاز
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور قازقستان کے درمیان باکسنگ کے شعبے میں تاریخی تعاون کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔۔۔
جس کے تحت قازقستان کے دو کوچز ڈویلپمنٹ کلینک کیلئے اسلام آباد پہنچے جو پاکستانی کوچز اور باکسرز کو جدید سکلز اور ٹریننگ کروائینگے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر ناصر اعجاز تنگ نے اس پروگرام کو پاکستانی باکسنگ کے مستقبل کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔