یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

 یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں  میں اضافے کا رجحان

یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا

ہیمبرگ(اے پی پی) یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ یورپی میڈیا کے مطابق پیرس یورو نیکسٹ مارکیٹ کے تحت گندم کی مستقبل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 1.53 یورو فی ٹن میں طے پائے ۔ ایک روز قبل کاروباری سرگرمیوں کے دوران قیمتوں میں کمی کا رجحان سامنے آیا تھا اور 149 یورو فی ٹن میں بھی مستقبل کے سودے طے پائے تھے تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز گندم کی مارکیٹ پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں