اسٹاک ایکسچینج میں 473 پوائنٹس کی شدید مندی

اسٹاک ایکسچینج میں 473 پوائنٹس کی شدید مندی

انڈیکس 37ہزار کی حد کھو بیٹھا ، سرمائے میں 94ارب سے زائد کی کمی،کاروباری حجم 3کروڑ سے زائد حصص گر گیا ،پرافٹ ٹیکنگ نے مارکیٹ کو مندی کی جانب دھکیل دیا

انرجی،سیمنٹ،ٹیلی کام،فرٹیلائزر اور آٹو سیکٹرز میں حصص کا لین دین،334کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،49کی قیمتوں میں اضافہ،265کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس37000پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا،مندی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 94ارب روپے سے زائد کی کمی دیکھی گئی اور کاروباری حجم میں بھی 3کروڑ سے زائد حصص کی کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان دیکھا گیا جس نے مارکیٹ کو شدید مندی سے دوچار کردیا،ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ،تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی لہر نے مارکیٹ میں مندی کی لہر کو غالب کردیا اور کے ایس ای100انڈیکس473پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد37414پوائنٹس سے گر کر36940پوائنٹس کی سطح پر بندہوئی،کے ایس ای30انڈیکس402پوائنٹس کمی سے 20929اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس308پوائنٹس کمی سے 24759پوائنٹس پر بند ہوئے ۔مارکیٹ میں مندی کے سبب سرمائے میں94ارب97کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم75کھرب18ارب روپے کی سطح سے گر کر74کھرب23ارب روپے کی سطح پر آگیا،پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کی فروخت نے کاروباری حجم میں 3کروڑ سے زائد حصص کی کمی کی اور کاروباری حجم13کروڑ کی سطح سے گر کر10کروڑ حصص کی سطح پر آگیا،مجموعی طور پر334کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 49کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،265کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی،سیمنٹ،ٹیلی کام،فرٹیلائزر اور آٹو سیکٹرز میں حصص کا لین دین دیکھا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں