تربوز کی کاشت کے لئے زرخیز ریتلی میرا زمین موزوں

تربوز کی کاشت کے لئے زرخیز ریتلی میرا زمین موزوں

شوگر بے بی قسم 70دن میں تیار ہو جاتی ہے ، اوسط وزن 5 کلو گرام :ماہرین

فیصل آباد(اے پی پی )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو تربوز کی کاشت 15فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔تربوز کی کاشت کیلئے زرخیز ریتلی میرازمین جس میں پانی کے اچھے نکاس کاانتظام ہو بھی موزوں ہے ۔شوگر بے بی تربوز کی شاندار قسم ہے جو کم دنوں میں تیار اور اگیتی کاشت کیلئے موزوں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کا پھل 65 سے 70دن میں پک کر تیار ہو جاتاہے جس کا اوسط وزن 4 سے 5کلوگرام ہوتاہے ۔ تربوز کی کاشت کیلئے 1کلوگرام صحت مند بیج فی ایکڑ جبکہ دوغلی اقسام کیلئے نصف کلوگرام بیج ہی کافی ہے ۔ کاشت سے ایک ماہ پہلے گوبر کی گلی سڑی کھاد کھیت میں ڈالیں۔بوقت کاشت ہل سہاگہ چلاکر زمین باریک اور ہموار کر لی جائے پھر 3.75میٹر کے فاصلے پر پٹڑیاں بنانے کیلئے نشان لگائے جائیں اور نشان کے دونوں طرف 30سینٹی میٹر دور کھادوں کی سفارش کردہ مقدار ملا کر چھٹہ کردیں ۔بیج کو پٹڑیوں کے دونوں کناروں پر 50سے 60سینٹی میٹر کے فاصلے پر بویا جائے اور ایک جگہ دو سے تین بیج بو ئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں