انٹر بینک ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
ڈالر کا انٹر بینک ریٹ110.64،اوپن مارکیٹ میں 111.90روپے کا ہوگیا یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بالترتیب2،2روپے کا اضافہ ہوا،رپورٹ
کراچی (بزنس رپورٹر )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں منگل کوڈالر کے سامنے روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر6پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید110.54روپے اور فروخت 110.64روپے ہو گئی، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہواجس سے ڈالر کی قیمت خرید111.60روپے اور فروخت111.90روپے پر جا پہنچی ،رپورٹ کے مطابق یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں بالترتیب 2،2روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد یورو کی قیمت فروخت139روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت156.50روپے ہو گئی ۔