بیرونی ادائیگیاں،زرمبادلہ ذخائر31.6کروڑڈالرکم
مجموعی20.24،سرکاری 13.41اورکمرشل ذخائر7.13ارب ڈالررہ گئے
کراچی (بزنس رپورٹر)گزشتہ ہفتے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں31کروڑ6لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق27نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 20 ارب 24 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ا س دوران سرکاری ذخائر میں 30کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے سرکاری زرمبادلہ ذخائر13 ارب41 کروڑ55 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 13 ارب11 کروڑ9 لاکھ ڈالر اور کمرشل ذخائر 60 لاکھ ڈالرکی کمی سے 7 ارب13 کروڑ 9 لاکھ ڈالر ریکارڈکیے گئے ۔