اسٹاک ایکسچینج:تیزی،45ہزارکی حدبھی بحال،109اب منافع

اسٹاک ایکسچینج:تیزی،45ہزارکی حدبھی بحال،109اب منافع

پٹرولیم و دیگر سیکٹر میں خریداری ،593پوائنٹس بڑھ کرانڈیکس 45450پربند 415کمپنیوں میں سے 320 کی قیمتیں بڑھ گئیں،حجم 80کھرب سے بڑھ گیا

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں بد ھ کو زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 109ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے بڑھ گیا جبکہ77فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پٹرولیم ،فوڈز ،ٹیلی کام اورسیمنٹ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کے باعث مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہی۔کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 593پوائنٹس کے اضافے سے 45450پوائنٹس پر جا پہنچا، اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 250پوائنٹس کے اضافے سے 18878پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30663پوائنٹس سے بڑھ کر 31058پوائنٹس پر بند ہوا ،گزشتہ روز 24ارب روپے مالیت کے 51کروڑ3لاکھ 84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 19ارب روپے مالیت کے 40کروڑ84لاکھ59ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر415کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 320کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،76میں کمی اور 19 میں استحکام رہا ،مجموعی سرمایہ بڑھ کر 80کھرب70ارب روپے ہو گیا ۔کاروبا ر کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 3کروڑ44لاکھ ،بائیکو پٹرولیم 3کروڑ24لاکھ ،پاک ریفائنری 2کروڑ67لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑ58لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ45لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں