مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی فہرست جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کرانے والے اراکین کی فہرست جاری کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتباہ کیا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نے 15 جنوری تک تفصیلات نہ جمع کرائیں تو ممبرشپ معطل ہوگی۔

فہرست کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے گوشوارے تاحال جمع نہیں ہوئے، 23 سینیٹرز نے بھی تاحال گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی فہرست کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ، خورشید شاہ، طارق بشیر چیمہ سمیت 116 اراکین قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے، فاروق ستار، نبیل گبول بھی گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 91، بلوچستان اسمبلی کے 25 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

سینیٹ اراکین میں سے رانا محمود الحسن، فاروق نائیک گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں، حامد خان، سیف اللہ نیازی، ایمل ولی خان نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں