کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
صبح سویرے گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، نمائش چورنگی پر بوندا باندی ہوئی۔
فیڈرل بی ایریا ،ایم اے جناح روڈ،شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، سکیم تینتیس اور سرجانی میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے ویک اینڈ کا مزہ دوبالا ہو گیا، سردی میں اضافے کی وجہ سے شہریوں نے لیدر جیکٹس نکال لیں۔
دوسری جانب وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، خانوزئی، کان مہترزئی، زیارت سمیت متعدد اضلاع پر برف کی چادر پھیل گئی جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے۔