رمضان شوگر ملز ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور: (دنیا نیوز) رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف کیس کی سماعت کی، شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

دوران سماعت حمزہ شہباز کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

فاضل جج کی لاہور ہائیکورٹ میں میٹنگ کی وجہ سے کارروائی نہیں ہو سکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں