شام: ترک دھڑوں اور شامی ڈیمو کریٹ فورسز میں جھڑپیں، 100 افرادہلاک

دمشق: (دنیا نیوز) شمالی شام میں ترک دھڑوں اور شامی ڈیموکریٹ فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے مطابق جھڑپوں میں مزید 100 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 85 ایس ڈی ایف اور 15 ترک دھڑوں کے افراد شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ ہلاکتیں منبج کے علاقے اور تشرین ڈیم میں جھڑپوں کے دوران ہوئیں۔

واضح رہے یہ جھڑپیں ایس ڈی ایف اور نئی پولیٹیکل انتظامیہ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں اور مشاورت کے باوجود جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں