کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: افریقی باؤلر کے جان بوجھ کر گیند مارنے پر بابراعظم برہم
کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے دوران افریقی باؤلر کی جانب سے جان بوجھ کر گیند مارنے پر بابراعظم غصے میں آگئے۔
ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر ویان مولڈر نے سارا غصہ بابراعظم کو گیند مار کر نکال دیا،بابراعظم نے غصے سے ویان مولڈر کو گھورا اور وکٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ اُنہیں بال کس طرف پھینکنی چاہیے تھی۔
ان دونوں کھلاڑیوں کی درمیان جھگڑا بڑھتا ہوا نظر آیا تو جنوبی افریقا کے کھلاڑی ایڈم مارکرم نے آ کر صورتحال کو سنبھالا۔
دوسری جانب کمنٹری کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ عام طور پر بابر ردعمل نہیں دیتے، وہ انتہائی خاموش طبیعت کے انسان ہیں لیکن آج بابر بھی برہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں، پاکستان اب بھی 208 رنز کے خسارے میں ہے جب کہ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔