پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدہ، پاکستانی برآمدات میں اضافہ

پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدہ، پاکستانی برآمدات میں اضافہ

چین کی بڑی درآمدی مارکیٹ سے استفادہ کرنا چاہئے ،کمرشل قونصلر بدر الزمان

اسلام آباد(اے پی پی)یکم جنوری 2021 سے چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلہ ( سی پی ایف ٹی اے ۔II) پر عملدرآمد کے بعد جنوری تا مارچ 2021 کے دوران چین کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا ہے کہ پاک چین آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز یکم جنوری کو ہوا تھا جس کے بعد رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کو کی جانے والی قومی برآمدات 64 فیصد بڑھی ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این)کی رپورٹ کے مطابق چین کی درآمدی مارکیٹ کا حجم دو کھرب ڈالر سے زیادہ ہے اور پاکستان اس سے خاطر خواہ استفادہ کرسکتا ہے ۔ بدر الزمان نے کہا کہ چین کی بڑی درآمدی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے تجارتی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے ۔سی پی ایف ٹی اے ۔II کے تحت پاکستانی مصنوعات کیلئے چینی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کرنے کے امکانات بڑھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں