سٹاک ایکسچینج :مندی،48ہزارکی حدگرگئی،68ارب خسارہ

سٹاک ایکسچینج :مندی،48ہزارکی حدگرگئی،68ارب خسارہ

سرمائے کے انخلا کا دباؤ،370پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 47777پر بند 416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ،130میں اضافہ،274 کی قیمتیں گرگئیں

کراچی (بزنس رپورٹر )سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی رہی ،کے ایس ای 100 انڈیکس300سے زائدپوائنٹس کی کمی سے 48ہزار کی نفسیاتی حد گنوابیٹھا،65فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو68ارب روپے سے زائدکا خسارہ ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم30.23فیصدکم رہا۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں ایک موقع پر 100انڈیکس48312پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، تاہم بعد ازاں مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا دباؤبڑھنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 47726پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا، مندی کے اثرات آخر تک برقرار رہے ۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 370پوائنٹس کی کمی سے 47777پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 193پوائنٹس کی کمی سے 19381پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزا نڈیکس236پوائنٹس کی کمی سے 32397پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،274میں کمی اور 12 میں استحکام رہا ۔ مجموعی سرمایہ گھٹ کر 82 کھرب 92ارب روپے رہ گیا،حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 35کروڑ51لاکھ 69ہزارشیئرز رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں