سٹاک ایکسچینج :مندی، سرمائے کا انخلا،56ارب ڈوب گئے

سٹاک ایکسچینج :مندی، سرمائے کا انخلا،56ارب ڈوب گئے

368پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 47318پربند،76فیصدحصص کی قیمتیں کم کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی ،سرمایہ 8279ارب رہ گیا

کراچی (بزنس رپورٹر )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کوشدیدمندی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس368پوائنٹس کی کمی سے 47318پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 56ارب سے زائد کا خسارہ ہوا جب کہ 76فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47875پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا، تاہم بعض سٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ اورسرمائے کے انخلا کے باعث انڈیکس47300پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 155پوائنٹس کی کمی سے 18974پوائنٹس جب کہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 32528پوائنٹس سے کم ہو کر 32308پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی سرمایہ گھٹ کر 82کھرب79ارب روپے رہ گیا، بدھ کو 12ارب روپے مالیت کے 36کروڑ57لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 13ارب روپے مالیت کے 43کروڑ26لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر432کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 91کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،329میں کمی اور 12میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ3لاکھ ،بائیکو پٹرولیم 2کروڑ68لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ32لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ24لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ16لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں