سعودی پیکیج:سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کا امکان

 سعودی پیکیج:سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کا امکان

اسٹاک ایکسچینج اورملکی مبادلہ مارکیٹوں میں بحرانی کیفیت میں کمی واقع ہوسکتی ، برآمدات میں معمولی اضافے کے برعکس بڑھتی در آمدات پر قابو پاناچیلنج

کراچی(رپورٹ:مظہر علی رضا)سعودی عرب سے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کیلئے 3ارب ڈالرکی موصولی سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کا امکان ہے جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں بحرانی کیفیت میں کمی ہوسکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے ڈپازٹ کی مد میں تین ارب ڈالرموصول ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آئے گااور حکومت کو جاری کھاتوں اور تجارتی خسارے کو قابو کرنے میں مدد ملے گی ،تاہم بر آمدات میں معمولی اضافے کے برعکس بڑھتی در آمدات پر قابو پانا ہنوز چیلنج ثابت ہوگا،تین ارب ڈالر سے سرمایہ کاروںکے اعتماد کو بحال کرنے میں مدد ملے گی اور اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں موجودہ بحرانی کیفیت کو ختم کرنے میں سہولت ہوگی ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی تھی ۔دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے پر دباؤ ہے اور ڈالر178روپے کی سطح پر ہے ،تاہم اس کے باوجود سرمایہ کار منی بجٹ کے حوالے سے الجھن کا شکار ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے معاملات میں رکاوٹ بھی اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کیے ہوئے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں