پی ٹی سی ایل گروپ اور ٹی پی ایل ٹریکر کے درمیان معاہدہ

پی ٹی سی ایل گروپ اور ٹی پی  ایل ٹریکر کے درمیان معاہدہ

کراچی(بزنس رپورٹر) پی ٹی سی ایل گروپ نے ملک میں جی پی ایس ٹریکنگ اور آئی او ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ٹی پی ایل ٹریکر کے ساتھ اپنے اہم اشتراک کے تسلسل میں مفاہمتی یاد داشت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

پی ٹی سی ایل گروپ اس معاہدے کے تحت ٹی پی ایل ٹریکر کو وائرلیس کنکٹوٹی اوروائس اور ڈیٹا بنڈلز فراہم کرے گا۔ اس مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کراچی میں ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ کے ہیڈ آفس میں پی ٹی سی ایل و یوفون کے گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر ضرار ہشام خان، ٹی پی ایل ٹریکر کے سی ای او سرور علی خان کی جانب سے دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ کی موجودگی میں کیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں