گندم، چاول، مکئی، گنا، آلو، پیاز کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

گندم، چاول، مکئی، گنا، آلو، پیاز کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا کہ حکومت کی بہترین زرعی پالیسیوں اور کووڈ کی وبا کے باوجود گندم، چاول، مکئی، گنا، آلو، پیاز اور مونگ پھلی کی پیداوار میں ریکارڈ سطح پر اضافہ ہوا ہے۔

یہ سال زرعی شعبے کیلئے قابل ذکر رہا اور ہماری معیشت کو ریکارڈ زرعی پیداوار کے ساتھ فروغ ملا۔ ڈی ایٹ زرعی اجلاس سے خطاب  میں وفاقی وزیر نے کہاکہ زرعی اجناس کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں