انجمن تاجران نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

 انجمن تاجران نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا

لاہور (آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران نے پٹرولیم قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری بار اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ،اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ۔

مرکزی صدر اشرف بھٹی ،سیکریٹری جنرل محبوب سرکی و دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ کیسا فارمولہ ہے جس میں ہر پندرہ روز بعدقیمتوں نے بڑھنا ہی ہوتا ہے اور غریب عوام کو ریلیف نہیں ملنا،در حقیقت پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فارمولہ حکومت کا اپنا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کامسلط کردہ فارمولہ ہے جس پر آنکھیں بند کرکے عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں