ایزی پیسہ نے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق کا اجرا ء کردیا
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل پیمنٹ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے ایک نیا جدید فیچر متعارف کرایا ہے ۔
جس سے صارفین ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اپنے موبائل والٹ اکاؤنٹس کو اپ گریڈ کرسکیں گے ۔ ایک اہم ریگولیٹری ضرورت کے طور پر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم ( بی وی ایس ) صارفین کی یومیہ، ماہانہ اور سالانہ ٹرانزیکشنز کی حدود میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ صارفین اب کسی بھی ایجنٹ ، فرنچائز یا برانچ میں جانے کے بجائے اپنے موبائل والٹ اکاؤنٹس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بی وی ایس فیچر استعمال کرسکیں گے ۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے لازمی قرار دینے کی وجہ سے صارفین کواس سے قبل اپنے موبائل والٹ کی بائیومیٹرک تصدیق کیلئے خود جانا پڑتا تھا ۔
موبائل پر آسان طریقہ کار کے ذریعے ان ایپ بائیو میٹرک تصدیق چلا تے ہوئے صارفین اب ایزی پیسہ ایپ سے ہی بی وی ایس فیچر کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں اور باسہولت اور محفوظ انداز میں اپنی ٹرانزیکشن کی حد کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔