کپاس کی نئی فصل کی جزوی آمد شروع،احسان الحق

کپاس کی نئی فصل کی جزوی آمد شروع،احسان الحق

کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان میں کپاس کی نئی فصل کی جزوی آمد شروع ہوگئی ،کپاس کے نئے سودوں کا آغاز ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 9 ہزار 500روپے سے 10ہزار روپے فی چالیس کلو گرام تک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں مئی کے دوسرے ہفتے میں کپاس کی نئی فصل کی آمد شروع ہوئی ہے ، ابتدائی طور پر سندھ کے ساحلی شہروں بدین، ڈگری،ٹنڈو بھاگو،میر پور ساکرو اور کنری وغیرہ میں کپاس کی نئی فصل کی چنائی شروع ہوئی ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے مئی کے آخری ہفتے میں پاکستان کے دو سے تین شہروں میں نئے کاٹن جننگ سیزن کا بھی آغاز ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں نہری پانی کی شدید کمی اور ریکارڈ درجہ حرارت کے باعث ملک کے دیگر حصوں میں کپاس کی کاشت بہت متاثر ہوئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سال بھی کپاس کی کاشت اور مجموعی ملکی پیداواری ا ہداف حاصل نہیں کیے جا سکیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ روئی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کے دوران کپاس کی پرانی فصل سے تیار روئی کی قیمتیں ریکارڈ1ہزار روپے فی من اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 23 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئیں جبکہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں