میڈیسن کمپنیاں بے لگام،جان بچانے والی ادویات نایاب

میڈیسن کمپنیاں بے لگام،جان بچانے والی ادویات نایاب

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی نااہلی ،میڈیسن کمپنیاں بے لگام ہو گئیں ،جان بچانے والی ادویات مارکیٹ میں نایاب جبکہ شیر خوار بچوں کیلئے خشک دودھ بھی دستیاب نہیں ،بلیک میں فروخت جاری۔

حکومت نے پیراسٹا مول گولی کا ریٹ چار روپے مقرر کردیا ، کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، کوئی کمیٹی نہیں، کہیں سے بل پاس نہیں کرایا جاتا، آئے روز خود ساختہ قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔ میڈیکل سٹور مالکان نے بتایا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اکثر ادویات مارکیٹ میں موجود نہیں ہیں جس میں شیر خوار بچوں کا دودھ بھی شامل ہے ، بچے تنگ ہورہے ہیں ،والدین پریشان ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ بے لگام میڈیسن کمپنیوں کو لگام دے اورمیڈیسن کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ مریضوں کو جان بچانے والی ادویات میسر ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں