البرکا گروپ :خالص آمدنی 126 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
کراچی (پ ر)البرکا گروپ کے شیئر ہولڈرز سے منسوب خالص آمدنی 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 126 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
۔2022 کی تیسری سہ ماہی کیلئے فی حصص کی بنیادی اور کم آمدنی USCents 3.41 تھی جبکہ 2021 کی تیسری سہ ماہی میں US سینٹ 2.8 تھی ۔گروپ کی کل خالص آمدنی 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 50 فیصد بڑھ کر 70 ملین امریکی ڈالر ہو گئی جو 2021 میں اسی مدت میں 46 ملین امریکی ڈالر تھی۔