برآمدات پرمال برداری اخراجات میں148 فیصداضافہ

برآمدات پرمال برداری اخراجات میں148 فیصداضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران ملکی برآمدت پرمال برداری کے اخراجات میں سالانہ بنیاد پر148 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 6 ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 493.38 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 198.85 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبرکے دوران ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں سالانہ بنیادوں پر133 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی۔ دسمبرمیں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 71.28 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں