مقامی سیمنٹ ساز فیکٹری کا تھر کول کے استعمال کا فیصلہ

مقامی سیمنٹ ساز فیکٹری کا  تھر کول کے استعمال کا فیصلہ

کراچی(بزنس رپورٹر)سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی اور پاور سیمنٹ کے درمیان سیمنٹ کی پیداوار کیلئے تھر کے کوئلے کو بطور ایندھن استعمال کرنے کے آزمائشی منصوبہ کیلئے مفاہمت کی یادداشت طے پاگئی ۔

یادداشت پر ایس ای سی ایم سی کے سی ای او عامر اقبال اور سیمنٹ کمپنی کے سی ای او کاشف حبیب نے دستخط کیے ۔دونوں اداروں کے مابین قائم ہونے والے اتفاق رائے کے تحت مقامی سیمنٹ کمپنی تھر کے کوئلے کو سیمنٹ سازی کیلئے آزمائشی طور پراستعمال کرے گی تاکہ درآمدی کوئلے پر انحصار کو کم کیا جاسکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں