15روزہ نیلامی میں 1141 ارب کے ٹی بلز فروخت

15روزہ نیلامی میں 1141 ارب کے ٹی بلز فروخت

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 15روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کر دیے۔۔

نیلامی میں تین ماہ کے دوران 970 ارب  کے بلز بیچے گئے ، جن کی کٹ آف ایلڈ 1 فیصد بڑھ کر 21.99 فیصد رہی۔ نیلامی میں 6 ماہ کے 18 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے گئے ، جن کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 114 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 21.99 فیصد رہی۔ 12 ماہ کے 152 ارب کے بلز بھی بیچے گئے ، ان بلز کی کٹ آف ایلڈ 50 بیسز پوائنٹس بڑھ کر 21.48 فیصد رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں