اسٹاک ایکسچینج :تیزی،43فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج :تیزی،43فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوتیزی رہی ۔کے ایس ای 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کے اضافے سے 40082پربند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو30ارب روپے کا منافع ہوا۔

 جبکہ 43.33 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹیلی کام، توانائی ،بینکنگ ،سیمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40100اور40200پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا تھا ،تاہم منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے انڈیکس دو نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ۔کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس40پوائنٹس کے اضافے سے 14827پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 26424پوائنٹس سے بڑھ کر 26556پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی سرمایہ بڑھ کر 61کھرب37ارب روپے ہوگیا۔منگل کو3ارب روپے مالیت کے 8کروڑ72لاکھ15ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم2ارب روپے مالیت کے 6کروڑ45لاکھ11ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔مجموعی طور پر 300کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،134میں کمی اور30میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ37لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام41لاکھ70ہزار ،کے الیکٹرک لمیٹڈ37لاکھ69ہزار ،حبیب بینک 35لاکھ27ہزار اورڈی جی کے سیمنٹ 34لاکھ30ہزار حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں