گیس سبسڈی کااعلان خوش آئند،مشکلات کم ہونگی،کاٹی

گیس سبسڈی کااعلان خوش آئند،مشکلات کم ہونگی،کاٹی

کراچی (بزنس رپورٹر )کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)کے صدر فراز الرحمان نے حکومت کی جانب سے گیس سبسڈی کے اعلان کا۔۔

خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صنعتیں معاشی بحران اور اضافی پیداواری لاگت کے باعث مشکلات کا شکار تھیں۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے 13 ایم ایم بی ٹی یو سے کم کرکے 9 ایم ایم بی ٹی یو گیس کی فراہمی سے مشکلات میں کمی ہوگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گیس سبسڈی دو ماہ یعنی مئی اور جون کیلئے دی گئی ہے جو ناکافی ہے ، گیس سبسڈی کی مدت میں اضافہ کیا جائے تاکہ صنعتکار اس رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھا کر برآمدات میں اضافہ کرسکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں