تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ

 تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)تیل اور گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31 مئی کو ختم ہونے۔۔

 والے ہفتے کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67 ہزار 637بیرل ریکارڈ کی گئی جو9فیصد زیادہ ہے ۔اسی طرح گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3ہزار225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو 4فیصد زیادہ ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31 ہزار 810 بیرل اور گیس کی 706ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار ریکارڈ کی گئی ۔ پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 11ہزار554بیرل اور گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 703ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں