کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا تھیلا250روپے مہنگا
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اورایک ہفتے کے دوران چینی۔۔
کی 50 کلو بوری 250 روپے مہنگی ہوگئی۔ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو والاچینی کا بیگ 6250 روپے سے بڑھ کر 6500 روپے کا ہوگیا ۔شہر میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہوا،اس وقت کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ بجٹ سے قبل چینی کی قیمت 121 روپے فی کلو تھی۔ریٹیل میں چینی کی قیمت 132 سے 133 روپے فی کلو ہے ۔