پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی،ماہرین

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی،ماہرین

کراچی (آئی این پی)ماہرین معیشت نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

ماہر معاشیات عابدسلہری نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ توانائی سیکٹرمیں 5ہزار400ارب روپے کاگردشی قرضہ ہے ، گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ اقدامات تو کئے جائیں گے ۔عابد سلہری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے بھی نگران حکومت کومشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ماہر معاشیات خرم شہزاد نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے ، ملک میں ڈالر کی جتنی کمی ہوگی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی ہی بڑھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی قدرمیں کمی اورعالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا اثر پڑتا ہے ، روپیہ مستحکم ہونے سے امید ہے کہ آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرکنٹرول رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں