اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،33ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،33ارب منافع

کراچی (آن لائن ،مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتا م تیزی کے ساتھ ہوا۔ کے ایس ای 100انڈیکس219پوائنٹس کے۔۔

 اضافے سے 46421پربند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 33ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 60.99 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغازمثبت زون میں ہوا تاہم تکنیکی کریکشن کے باعث انڈیکس 46100  پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا مگر مجموعی طور پر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہو ئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 52 پوائنٹس کے اضافے سے 16260پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 30853 پوائنٹس سے بڑھ کر 31002 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ 68کھرب73ارب روپے ہوگیا۔جمعہ کو 6 ارب روپے مالیت کے 17کروڑ28لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں