ڈالرکی قدر میں کمی کارجحان،مزید1.04روپے سستا
کراچی(دنیا نیوز،آن لائن)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر1.04روپے اور اوپن مارکیٹ میں 1 روپے سستاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1.04 روپے کی کمی سے 284.80 روپے پر آگیا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 22 روپے 40 پیسے کی کمی ہوئی ہے ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے کی کمی سے 285 روپے کاہوگیا۔اسی طرح یورو1روپے کی کمی سے 301 روپے اوربرطانوی پاؤنڈ1روپے کی کمی سے 349 روپے پر آ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 48 روپے 50 پیسے کم ہوچکا ہے ۔