ٹیکسٹائل برآمدات کودھچکا،مسلسل 12ویں مہینے کمی ریکارڈ

ٹیکسٹائل برآمدات کودھچکا،مسلسل 12ویں مہینے کمی ریکارڈ

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات کو ایک اور دھچکا،سالانہ بنیادوں پرمسلسل 12ویں مہینے بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر2023 میں سالانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں 12 فیصد کمی آئی۔

 تفصیلات کے مطابق جنوری تا ستمبر 2023 کے 9 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 18 فیصد گرگئیں۔ ستمبر 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کی مالیت ایک ارب35 کروڑ ڈالر رہی جبکہ ستمبر 2022 میں یہ حجم ایک ارب 53کروڑ ڈالر تھا۔ اگست 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب46 کروڑڈالر تھا ۔ جنوری تاستمبر2023 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 11 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جنوری تا ستمبر 2022 کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 14 ارب53 کروڑ ڈالرتھا۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو4.12 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں