دھان کی فصل تیار، بھائو 3500 روپے من گرگیا

دھان کی فصل تیار، بھائو 3500 روپے من گرگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب میں دھان کی فصل پک کر تیار ہو گئی اورفصل مارکیٹ میں آتے ہی ریٹ 8 ہزار روپے من سے کم ہوکر 4500 روپے من تک پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں ریٹ کم ہونے سے کاشتکاروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملتان میں50 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر چاول کی فصل کاشت کی گئی تھی ۔ فصل پک کر تیار ہو گئی اور کاشت کار کٹائی میں مصروف ہیں لیکن حکومت بلیک پر ریٹ طے کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی جس کی وجہ سے فصل کا ریٹ کم ہو رہا ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے ہم نے چاول کی فصل کو مہنگی کھاداور پانی دیا اب کٹائی کا وقت آیا تو ہمیں چار ہزار روپے من کم ریٹ مل رہا اس میں تو اخراجات پورے نہیں ہو رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں