سوتی ملبوسات کی برآمدات 14 فیصد کم

سوتی ملبوسات کی برآمدات 14 فیصد کم

اسلام آباد(اے پی پی)سوتی ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 ادارہ شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 646 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 750 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبر میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 170 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں بھی 170 ملین ڈالر تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں