نومبر: دالوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

نومبر: دالوں کی قیمتوں  میں کمی کا رجحان

کراچی (این این آئی)دالوں کی قیمتوں میں نومبر کے دوران کمی کا رجحان رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے دوران دال مسور اوسط ریٹیل قیمت 320.98 روپے کلو گرام ریکارڈ کی گئی جو 0.63فیصد کم ہے ۔

دال مونگ کی اوسط ریٹیل قیمت 276.47روپے ریکارڈ کی گئی جو 1.11فیصد کم ہے ۔ دال ماش کی اوسط ریٹیل قیمت 520.96روپے رہی جو 1.68فیصد کم ہے ،اسی طرح نومبر میں دال چنا کی فی کلو اوسط ریٹیل قیمت 229.43روپے ریکارڈ کی گئی جو 2.31فیصد کم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں