ٹڈاپ کے سربراہ زبیرموتی والا سے جرمن وفد کی ملاقات

ٹڈاپ کے سربراہ زبیرموتی والا سے جرمن وفد کی ملاقات

کراچی(بزنس ڈیسک)جرمن اماراتی جوائنٹ کونسل فار انڈسٹری اینڈ کامرس، دبئی، کنٹری ہیڈ پاکستان محمد عثمان، کی سربراہی میں جرمنی کے ایک وفد نے ٹڈاپ کے کنٹری ہیڈ محمد زبیر موتی والا سے ملاقات کی۔

وفد کا چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ نے پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان جرمنی دوطرفہ تجارت اور تجارتی فروغ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ پروموشنل سرگرمیوں کا ایک جامع جائزہ معزز مندوبین کے ساتھ شیئر کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ دبئی باب خطے میں تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، پاکستان، ایران اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ملاقات کے دوران، وفد نے جرمن سماال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs) اور پاکستان میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے اپنے بنیادی مقصد کا خاکہ پیش کیا۔ لاجسٹک سپورٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی جو ایگرو ٹیکسٹائل میں مہارت رکھنے والے آئندہ جرمن وفد تک پہنچائی جائے گی۔معزز مہمان نے تجارتی تعلقات کی حوصلہ افزائی کے لیے ’’مارکیٹ ڈویلپمنٹ پروگرام‘‘ اور GIZکے تحت جرمن حکومت کے اقدام پر روشنی ڈالی۔ چیف ایگزیکٹو نے ملک بھر میں ٹڈاپ دفاتر میں GIZ ہیلپ ڈیسک کیلئے جگہ کی پیشکش کی۔ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان میں ایگرو اور ٹیکسٹائل نمائش کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔ اس نمائش کا مقصد جرمن SMEs کو اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے سامنے پیش کرنے ، تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں