مرکنٹائل ایکسچینج میں 15.57ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 15.57ارب روپے کے سودے

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں 15.57ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد14878رہی ۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے ۔۔

جن کی مالیت5.643ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 2.647 ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.209 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.620ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.308 ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت1.102 ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت357.273 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت301.64 ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت178.378 ملین روپے ،پلیڈیم کے سودوں کی مالیت96.930 ملین روپے ،جاپان ایکوٹی کے سودوں کی مالیت82.708 ملین روپے ،برینٹ کے سودوں کی مالیت 62.342ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 4.147 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 8 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10.121ملین روپے ریکارڈکی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں