ڈالرکی قدر میں کمی کارجحان ،سونا100روپے سستا

ڈالرکی قدر میں کمی کارجحان ،سونا100روپے سستا

کراچی (بزنس ڈیسک) ڈالرکی قدرمیں کمی ریکارڈ کی گئی ،ادھرایک تولہ سونا 100روپے مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر17پیسے کی کمی سے 279.33روپے کا ہوگیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر14پیسے کی کمی سے 282.30روپے پر آگیا۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میںتین ڈالر  اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 100روپے کے اضافے سے 215300روپے اوردس گرام 85روپے کے اضافے سے 184585روپے پرجاپہنچا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں