دبئی بزنس کانفرنس 4مارچ کو شیڈول،تیاریاں مکمل

دبئی بزنس کانفرنس 4مارچ کو شیڈول،تیاریاں مکمل

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے زیر اہتمام دبئی میں منعقد ہونے والی بزنس کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

کانفرنس 4مارچ کو دبئی کی میزبانی میں منعقد ہو گی۔صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجروں کا 160 رکنی وفد کانفرنس میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا ۔کانفرنس میں پاکستان، دبئی اور خلیجی ممالک سمیت پوری دنیا سے عالمی سرمایہ کار شریک ہونگے ۔اسلام آباد چیمبرکی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ایس آئی ایف سی کے نمائندے عالمی سرماروں کو بریفنگ دینگے ۔صدر اسلام آباد چیمبراحسن بختاوری نے کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ بزنس کانفرنس پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا بہترین موقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں