پرال کا وی باک سسٹم پاکستان سنگل ونڈو کو منتقل کرنے کا فیصلہ
کراچی(این این آئی)پرال کا وی باک سسٹم پاکستان سنگل ونڈو کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی ری اسٹرکچرنگ و اصلاحات کے تحت ایف بی آر کے ماتحت ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال)کا وی باک سسٹم پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو)کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
جس کے لیے وی باک سسٹم پاکستان سنگل ونڈو کو منتقل کرنے کے طریقہ پر اتفاق ہوگیا ہے ۔پاکستان سنگل ونڈو کی گورننگ کونسل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ وی باک کی پاکستان سنگل ونڈو کو منتقلی کے لیے پرال ،پاکستان سنگل ونڈو کونسل کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے اور فوری طور پر پاکستان سنگل ونڈو کو وی باک سسٹم تک رسائی دے ۔