ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 19.5 فیصداضافہ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 19.5 فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر0.5فیصدکی معمولی کمی جبکہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر19.5 فیصدکااضافہ ہوا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے مطابق پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری )کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو11.16 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کاحجم 11.22 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.41 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 19.5 فیصدزیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں