رواں مالی سال ملکی زر مبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ
کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ملکی زر مبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا۔مرکزی بینک کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداو شمار کے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اسی طرح گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 5.124 ارب ڈالر ہو گیا۔