یورپی یونین سے ترسیلات زر میں9.7 فیصد اضافہ

یورپی یونین سے ترسیلات زر میں9.7 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9.7 فیصداضافہ ریکارڈکیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا فروری جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز، اسپین، اٹلی، یونان، سوئیڈن اوریورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.248 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا۔ ۔فروری میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 263.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو7.33 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں245.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک میں ارسال کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں