ایکسل لوڈ قوانین پر عملدرآمد سے تیل کی ترسیل معطل،قیمتوں میں اضافہ

ایکسل لوڈ قوانین پر عملدرآمد سے تیل کی ترسیل معطل،قیمتوں میں اضافہ

کراچی(دنیا نیوز)ایکسل لوڈ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے باعث کراچی سے اندرون ملک درآمدی خام خوردنی تیل کی ترسیل معطل ہوگئی جس سے گھی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

خوردنی تیل کی ترسیل معطل ہونے سے 3 روز کے دوران 16 کلو والے گھی کے کنستر کی قیمتوں میں ریکارڈ 300 روپے اضافہ ہو گیا۔خام خوردنی تیل کی ترسیل فوری بحال نہ ہوئی تو رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں گھی کی شدید قلت اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خدشات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں