مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات میں 44.43 فیصداضافہ

مشرقی افریقی ممالک کوبرآمدات میں 44.43 فیصداضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مشرقی افریقی ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر44.43 فیصد جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں دوفیصد کااضافہ ہواہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلے 7 ماہ میں کینیا، تنزانیہ ، ماریشس اورمشرقی افریقہ کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو525.56 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں مشرقی افریقہ کے ممالک سے درآمدات پر585.67 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں